*دعائیں قبول کی جاتی ہیں* بدھ 20 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*دعائیں قبول کی جاتی ہیں*
بدھ 20 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 12
پانچ لوگوں کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔
مسئلہ نمبر 13
بھائی کی دعاء بھائی کے لئے بھائی کی غیر موجودگی فوری قبول ہوتی ہے
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ”
پانچ (آدمیوں کی) دعائیں قبول کی جاتی ہیں
(1) مظلوم کی دعا یہاں تک کہ بدلہ لے لے۔
(2) حاجی کی دعا یہاں تک کہ (گھر) واپس لوٹے۔
(3) مجاہد کی دعاء یہاں تک کہ وہ جہاد سے فارغ ہو جائے
(4) مریض کی دعاء یہاں تک کہ ٹھیک ہو جائے۔
(5) بھائی کی بھائی کے لئے غائبانہ دعاء۔
مسئلہ نمبر 14
*سب سے جلدی قبول ہونے والی دعا۔*
پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” ان تمام دعاؤں میں سے جلدی قبول ہونے والی دعاء بھائی کی بھائی کے لئے غائبانہ دعاء ہے ۔ (رواہ بیہقی)
مسئلہ 15
علاج کرانا سنت ہے لیکن علاج کے لئے حرام چیزیں استعمال کرنا منع ہے۔
حضرت اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بعض بدوؤں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی ! کیا ہم علاج کروائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں ! اللہ کے بندو علاج کراؤ، اللہ نے کوئی ایسی بیماری
پیدا نہیں فرمائی جس کی شفا یا فرمایا دوا نہ ہو، سوائے ایک بیماری کے ۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ نے فرمایا ” بڑھاپا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے علاج کے لئے حرام چیزیں استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ اسے احمد ، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
حضرت عبد الرحمن بن عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک طبیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مینڈک کو دوا میں استعمال کرنے کا مسئلہ پوچھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے مارنے (اور دوا میں ڈالنے سے) منع فرمایا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 16
ییماری کے علاج کیلئے شراب کا استعمال حرام ہے۔
حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے شراب کے بارہ میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس کے استعمال سے منع فرمایا، اس کا بنانا ناپسند فرمایا۔
حضرت طارق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ” میں دوا تیار کرنے کے لئے شراب بناتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” شراب دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
الدعاء
یا اللہ ہماری دعائیں قبول فرما۔ ہمیں صحت و تندرستی عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at https://engineernazirmalik.blogspot.com