صوبہ پنجاب میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے فیںز کا آغاز ہو چکا ہے اس سلسلہ میں رجسڑیشن کا عمل جاری ہے شورکوٹ میں بھی دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میں رجسڑیشن کی جارہی ہے
صوبہ پنجاب میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے فیںز کا آغاز ہو چکا ہے اس سلسلہ میں رجسڑیشن کا عمل جاری ہے شورکوٹ میں بھی دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میں رجسڑیشن کی جارہی ہے اس سلسلہ میں سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے حوالے سے دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کمیونٹی ڈویلپمنٹ شورکوٹ اور دفتر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں ہیلپنگ ڈیسک بنا دیا گیا ہے جہاں پر درخواست گزار اپنی آنلائن رجسڑیشن کروا سکتے ہیں اس کے علاؤہ انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار گھر بیٹھے خود بھی آنلائن رجسڑیشن کر سکتا ہے ،سہیل آرتھر نے مزید بتایا کہ یہ درخواست دلہن یا دلہن کے والدین سر پرست کی طرف سے دی جائے گی اس کے لئے ضروری کاغذات دلہن اور دلہے کی تصاویر ،دلہن اور دلہے کے شناختی کارڈز،دلہن اور دلہے کے والدین یا سرپرست کے شناختی کارڈز ،دلہن اور دلہے کی عمر 18 سال سے کم نہ ہو ،جنکی رخصتی ہو چکی ہے وہ لوگ اس پروگرام کے اہل نہیں ہیں