November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بارش کے سبب تحصیل نورپور تھل کے مین بازار گاہئیاں والی گلی میں متعدد دکانوں

IMG-20250819-WA0234

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بارش کے سبب تحصیل نورپور تھل کے مین بازار گاہئیاں والی گلی میں متعدد دکانوں کے اندر پانی بھرنے کے سبب ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے اور متاثرہ دکان داروں کا سازوسامان محفوظ جگہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق مزید ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں عوام الناس ریسکیو ہیلپ لائن نمبر 1122 نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 933075-0454 ڈائل کریں۔۔۔۔۔