نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل شہر میں دوسرے روز بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے نشیبی مقامات پر عوامی گزرگاہیں
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل شہر میں دوسرے روز بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے نشیبی مقامات پر عوامی گزرگاہیں مسدود ہو کر رہ گئیں تاہم اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ، چیف آفیسر محمد نعیم ،وفاقی پارلمیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور کے کوآرڈینیٹرز ملک وقاص احمد بگھ ور اور انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور کی زیر نگرانی ایم سی نورپور کی سینیٹری ورکرز متحرک ہو گئیں اور شہر کے مختلف نشیبی مقامات گلی کوچوں، چوکوں اور جو راہوں سے بارش کا جمع شدہ پانی نکال کر تمام راستے اور عوامی گزرگاہیں بحال کر دی گئیں جس پر شہری حلقوں نے تحصیل انتظامیہ اور ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی ٹیموں کے کوئیک ایکشن پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دریں اثناء نورپورسٹی کے وزٹ
وزٹ کے دوران مذکورہ ٹیموں نےحالیہ بارشوں کی وجہ سے نورپورسٹی کی گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے تاکہ شہریوں کو اس پریشان کن صورتحال سے مستقل طور پر نجات دلائی جا سکے ۔