سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پرمدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پرمدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عوام کومحکمہ اینٹی کرپشن کے متعلق آگاہی اور عوام کی براہ راست شکایات سننے کے لیے سرگودھا ڈویژن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کر دیاہے۔
مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن کی خصوصی ہدایات پر کل مورخہ20اگست2025کو تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی میں دن1بجے کھلی کچہری لگائیں گے۔ جس میں وہ براہ راست عوام کی شکایات سنیں گے اور موقع پر احکامات دیں گے۔ اس کے علاوہ عوام کو کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں کاروائی کروانے کے متعلق آگاہی دیں گے تاکہ ارض وطن سے کرپشن جیسا ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔