November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات

IMG-20250819-WA0232

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں تواتر سےکھلی کچہریوں کے انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے تھانہ سے متعلق درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تھانہ نورپورتھل میں منعقدہ کھلی کچہری سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جاءے گی ۔ کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آءے ہوءے لوگوں درخواستیں کے ذریعے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی پی او خوشاب نے موقع پر ہی ان کے حل کےلیے ضروری احکامات صادر کئے۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تحصیل نورپورتھل عدیل شکور سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔