November 17, 2026

ماڑی پیٹرول کمپنی کا فلاحی اقدام، شمالی وزیرستان کے علاقوں شوا اور سپین وام میں متاثرین میں راشن تقسیم

IMG-20250819-WA0224

ماڑی پیٹرول کمپنی کا فلاحی اقدام، شمالی وزیرستان کے علاقوں شوا اور سپین وام میں متاثرین میں راشن تقسیم

شمالی وزیرستان (بیورورپورٹ)
ماڑی پیٹرول کمپنی نے شمالی وزیرستان کے پسماندہ علاقوں میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیواؤں، یتیموں، غریبوں، بچوں اور معذور افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس اقدام کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور مشکل حالات میں ان کا سہارا بننا ہے۔
کمپنی کی جانب سے تحصیل شوا میں دو ہزار متاثرین اور تحصیل سپین وام میں آٹھ سو تین متاثرین کو امدادی راشن فراہم کیا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے جنہوں نے ماڑی پیٹرول کمپنی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو علاقے کے غریب عوام کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔
مقامی عوام کا کہنا تھا کہ ماڑی پیٹرول کمپنی نہ صرف علاقائی وسائل کے استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ان کے مطابق کمپنی پہلے بھی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دے چکی ہے، تاہم عوام کی سب سے بڑی ضرورت صحت کی سہولتیں ہیں۔ اسی وجہ سے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ کمپنی صحت کے منصوبوں پر مزید توجہ دے اور علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے منصوبوں کی رفتار تیز کرے۔
علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے بھی ماڑی پیٹرول کمپنی کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ ہر طرح کے منصوبوں میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ شمالی وزیرستان کے عوام زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل کر سکیں۔