انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا جشن آزادی اور معرکہ ءحق کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا جشن آزادی اور معرکہ ءحق کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے لاہور میں جشن آزادی پاکستان اور افواج پاکستان کے معرکہ ء حق کی کامیابی پر اظہار یکجتی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔
جس میں لاہور اور دوسرے شہروں سے بھی کثیر تعداد میں عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اظہار خیال اور موضوع کی مناسبت سے اظہارخیال بھی کیا۔ دوران تقریب
وطن اور قلم سے محبت میں گندھی شاعری بھی پیش کی گئی۔
تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کے ساتھ
مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ،
ایگزیکٹو ممبر سپریم کونسل ریحانہ عثمانی،
سینیئر نائب صدر فاطمہ خان شیروانی،
نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ،
نائب صدر میل ونگ، میاں محمد اصغر بھٹی،
جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی ،
صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی،
صدر یوتھ ونگ فلک زاہد،
صدر آزاد کشمیر ظفر مغل،
صدر خواتین ونگ لاہور، نبیلہ اکبر،
نائب صدر ضلع لاہور، تحریم قاضی،
نائب صدر ضلع لیہ ساجد علی تمنا،
انفارمیشن سیکرٹری لاہور سجاد علی بھنڈر، انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ لاہور زاہدہ پروین اور
نائب صدر لاہور شعبہ ادب اطفال شہباز اکبر الفت نے شرکت کی۔
دیگر ممبرز میں طارق عزیز ،مسٹر اینڈ مسز عاصم لطیف چودھری ، چوہدری تنویر سرور، ضماد گریوال، حافظ زبیر احمد، رابعہ عظمت، صفیہ خاتون ، پروفیسر اسماء حسن، شاہدہ زوہیب، طاہر بٹ، فیصل نور اعوان، فاطمہ طاہر بٹ، اکبر علی، فاروق کاکڑ، علی راج، نادر شاہ اور شاہ میر، انشراح ، علی حیدر ، فاطش سمیت کثیر تعداد میں ممبران و عہدیداران شریک محفل تھے۔ دوران تقریب جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور تحریک پاکستان کے ہیروز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس بات کا بھی عزم کیا گیا کہ انشاءاللہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کی تعمیر و ترقی کےلیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ آخر پر ملک و ملت کی تعمیر و ترقی اور امن خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔