November 17, 2026

فیصل آباد ( راجہ نورالہی عاطف سے ) صحافیوں کے حقوق کی جدوجھد اور شعبہ صحافت کی تعمیر و ترقی کے لئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا

IMG-20250818-WA0279

فیصل آباد ( راجہ نورالہی عاطف سے ) صحافیوں کے حقوق کی جدوجھد اور شعبہ صحافت کی تعمیر و ترقی کے لئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ھمیشہ کلیدی کردار رھا ھے،ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق نے فیصل آباد اپنے آفس میں آنے والے خوشاب کے صحافیوں حاجی لیاقت انصاری،میاں محمد سلیم اور صاحبزادہ امتیاز چٹان سے کیا،انھوں نے تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انھیں خوش آمدید کہا،مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق نے کہا کہ شعبہ صحافت ایک مقدس اور عظیم مشن ھے جس کا کام عوام کی فلاح وبہبود کے اپنی خدمات کو سر انجام دینا ھوتا ھے،صحافت ریاست کا ایک اھم اور بنیادی ستون ھے اور صحافی معاشرے کی آنکھ ھوتا ھے جس نے عوامی مسائل کے تدارک کے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ھوتا ھے،میاں محمد سلیم،حاجی لیاقت انصاری اور صاحبزادہ امتیاز چٹان نے مرکزی چیئرمین کو دورہ خوشاب کی دعوت دی اور عنقریب ضلع خوشاب میں اپنی کابینہ مکمل کرنے کا عزم بھی کیا،اس موقع پر میاں اشتیاق نے وفد کو مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد کے دورہ کی دعوت بھی دی۔۔۔