November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محلہ رحمت پورہ سرگودہا روڈ خوشاب واٹر ٹینک کے مقام پر بارش کے بعد پیدا ہونے

IMG-20250818-WA0277

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محلہ رحمت پورہ سرگودہا روڈ خوشاب واٹر ٹینک کے مقام پر بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شوالہ سیم نالہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں شوالہ سیم نالہ سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ساجد منیر کلیار ،سی ای او ایم سی خوشاب،سندس رابیل، انکروچمنٹ آفیسر مہر نیاز، ستھرا پنجاب تحصیل خوشاب کے انچارج صائم وارث اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار اور ویسٹ منیجمنٹ کے افسران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو صفائی انتظامات اور بارشی پانی کی نکاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سی ای او ایم سی اور ستھرا پنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ سیم نالوں کی صفائی اور نکاسی کے ساتھ ساتھ شہر خوشاب میں بازاوں ،مین روڈز اور دیگر علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کے لیے بھر پور اقدامات کئے جائیں اور افسران فیلڈ میں رہیں اور عملے کو الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی تمام متعلقہ محکمے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تفویض کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔