October 31, 2026

*ضلع ویسٹ پولیس، کراچی* *مورخہ: 08 اگست 2024* ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے دھابے جی روڈ پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

20240804_211635

*ضلع ویسٹ پولیس، کراچی*
*مورخہ: 08 اگست 2024*

ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے دھابے جی روڈ پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ موٹرسائیکل سوار ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ابرار حسین عرف جادو ولد مختیار کے نام سے ہوئی۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور موقع سے چلیدہ خولز برآمد کرلئے گئے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*