November 17, 2026

ضلع بہاولنگر کو آفت زدہ قرار، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،حق دو بہاولنگر تحریک جاری رہے گی،ڈاکٹر عارف رضا ملک

Screenshot_2025-08-18_153344

ضلع بہاولنگر کو آفت زدہ قرار، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،حق دو بہاولنگر تحریک جاری رہے گی،ڈاکٹر عارف رضا ملک

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ولید ناصر چوہدری ڈاکٹر عارف رضا ملک پروفیسر معروف اعظم ساجد ندیم پروفیسر خالد سعید ریحان عرفان اللہ سمیت دیگر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث ضلع بہاولنگر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جانی و مالی نقصانات اور فصل یا مویشیوں کے نقصان کا تخمینہ اپنے علاقے کے نمبردار یا جماعت اسلامی کے دفاتر میں جمع کروائیں تاکہ ان کی حق رسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا سکے سرکاری فارم تمام تحصیلوں کے نمبرداروں کو فراہم کیے جا رہے ہیں، جنہیں پُر کر کے جمع کرانے پر نقصان کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ اس عمل کے لیے کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بہاولنگر کے لیے 620 کروڑ روپے کے منصوبے جلد شروع کیے جا رہے ہیں جن میں صاف پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی بہتری اور سیم نالوں کی مرمت شامل ہیں۔ یہ منصوبے چینی ٹھیکیداروں کے تعاون سے مکمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ 9 ارب روپے کا واٹر سپلائی و سیوریج منصوبہ چشتیاں، بہاولنگر، ہارون آباد اور منچن آباد میں دسمبر سے پہلے شروع کیا جائے گا۔مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر منڈی میں ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی اور اے سی موقع پر وزٹ کریں گے۔