November 17, 2026

ولی خان نے ایک محفل میں یہ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں جنرل ضیاء کے تعزیت میں شرکت کرنے کے لیے گیا تو وہاں ایک مولوی صاحب مجھے دیکھتے ہی پوچھنے لگے کہ خان

IMG-20250817-WA0047(2)

ولی خان نے ایک
محفل میں یہ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں جنرل ضیاء کے تعزیت میں شرکت کرنے کے لیے گیا تو وہاں ایک مولوی صاحب مجھے دیکھتے ہی پوچھنے لگے کہ خان صاحب آپ نے ضیاء صاحب کے جنازے میں شرکت کی
میں نے جواب دیا کہ ہاں میں نے شرکت کی اس لیے کہ باچا خان کے جنازے میں ضیاء نے شرکت کی مگر ساتھ ہی میرے منہ سے نکلا کہ پتہ نہیں میں نے جنرل ضیاء کا جنازہ پڑھا یا امریکن سفیر رافیل کا
میری یہ بات مولوی صاحب کو بہت بری لگی کہنے لگے آپ ایک مومن مسلمان کے بارے میں ایسی بات کر رہے وہ تو جنتی تھا
میں نے پوچھا مولوی صاحب ہم نے تو سنا تھا کہ دوزخ اور جنت کے فیصلے کا اختیار تو صرف اللہ کے پاس ہے مگر آپ کا مرتبہ میرے خیال میں خدا سے بھی زیادہ ہے جو اس کو یہاں سے جنت کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہو آپ کیسے کہہ سکتے ہو کہ وہ جنتی تھا ۔
مولوی صاحب کہنے لگے کہ اس کے جنازے میں 10 لاکھ لوگوں نے شرکت کی ہے
اس پر میں نے پوچھا کہ مولوی صاحب کیا اگر کسی کے جنازے میں 10 لاکھ لوگ شرکت کرے تو وہ جنتی بن جاتا ہے
تو مولوی صاحب نے جواب دیا ہاں بالکل
جس پر میں نے کہا کہ پھر تو پچھلے سال میں اندرا گاندھی کے جنازے پر گیا تھا وہاں تو 30 لاکھ تھے تو مولوی صاحب کہنے لگے کہ تم اس ہندو کی بات کرتے ہو اس کو آپ کے سامنے نہیں جلایا گیا
میں نے جواب دیا کہ بالکل مگر جنرل ضیاء کو بھی تو میرے سامنے جلایا گیا سی ون تھرٹی جہاز میں 30 ہزار گیلن پٹرول ہوتی ہے اور اس کو آگ لگا کر ان تیس افراد کو اس آگ میں ڈال دیا گیا۔ جس میں سب کچھ مکس ہو گیا اب میں کیسے کہہ دوں کہ میں نے جنرل ضیاء کی نماز جنازہ ادا کی یا امریکن سفیر کی یہ بات سنتے ہی مولوی صاحب بھاگ گیا۔