ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوفون ٹیلی کام کمپنی کا نیا کمال! فورجی اپ گریڈ کے نام پر عوام کو لوٹنے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب،” لاکھوں صارفین
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوفون ٹیلی کام کمپنی کا نیا کمال! فورجی اپ گریڈ کے نام پر عوام کو لوٹنے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب،” لاکھوں صارفین کی سمیں 2G پر،کراچی دفتر کا نمائندہ کے مطابق فی سم 300 روپے جبکہ بہاولنگراور ہارون آباد سمیت دیگر تحصیلیوں کا کسٹمر سنٹرفی سم 500 روپے اور 300روپے وصول کررہاہے ،شہریوں کا وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوفون ٹیلی کام کمپنی نے فورجی سسٹم اپ گریڈ کے بہانے لاکھوں صارفین کی سمیں اچانک 2G پر منتقل کر دیں، جس سے انٹرنیٹ سروس تقریباً بند ہو کر رہ گئی۔ ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے والے صارفین کو کسٹمر کیئر سے نئی سم فورجی میں کنورٹ کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اور اس “سروس” کے عوض 300 روپے فیس طلب کی جاتی ہے،جبکہ بہاولنگر بلدیہ روڈ پر موجود یوفون کسٹمر سروس سنٹر پر 500 روپے فی سم وصول کئیے جارہے ہیں۔صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی پوائنٹس پر فی سم 500 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوفون پہلے ہی بیلنس پر بھاری ٹیکس، پیکجز کی بلاجواز قیمتوں میں اضافہ اور خودکار کٹوتیوں سے جیبیں خالی کروا رہا تھا، اب اپ گریڈ کے نام پر بھی فی کس 500 روپے کا “ٹیکہ” لگا رہا ہے۔لاکھوں سمیں ایک ہی دن میں 2G پر منتقل ہونے سے صارفین شدید پریشان ہیں۔ عوام نے حکومت اور پی ٹی اے سے فوری نوٹس لینے اور اس مبینہ لوٹ مار کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔