November 17, 2026

*سرگودھا صدر انجمن راجپوتان سرگودھا کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا*

IMG-20250818-WA0240

*سرگودھا صدر انجمن راجپوتان سرگودھا کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا*

*تقریب کے آرگنائزر صدر انجمن راجپوتان سرگودھا کے صدر راؤ طارق اسلام تھے*

سرگودھا (رانا نعمان گلزار کی رپورٹ کے مطابق)سرگودھا صدر انجمن راجپوتان سرگودھا کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام چار مینار ایونٹ کمپلیکس لاہور روڈ سرگودھا میں کیا گیاتقریب کے آرگنائزر صدر انجمن راجپوتان سرگودھا کے صدر راؤ طارق اسلام تھے ایم پی اے رانا منور غوث اور انجمن راجپوتان سرگودھا کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر انجمن راجپوتان سرگودھا راؤ طارق اسلام نے کہا جشن آزادی پاکستان وہ دن ہے جب ایک خواب حقیقت بنا اور قربانیوں کے چراغوں سے پاکستان کا سورج طلوع ہوا اس جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ہم نے انجمن راجپوتان کے زیر اہتمام مفت فلاحی ڈسپنسری کا آغاز کردیا انھوں نے انجمن راجپوتان سرگودھا کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا ہم یتیم اور غریب بچوں اور بچیوں شادی کا انتظام کرنا مستحق افراد کی تلاش روزگار میں امداد کرنا آخر میں راؤ طارق اسلام نے انجمن راجپوتان سرگودھا کے ممبران نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فنڈز ریزنگ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں تاکہ غریبوں اور یتیموں کا گھر آباد ہو سکے تقریب کے آخر جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا کمپیئرنگ کے فرائض راؤ عادل خاں نے سر انجام دئیے ۔