سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )کیٹل کالونی اینڈ ڈیری فارم ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی وزیر علی مہر نے کہا ہے کہ سکھر انتظامیہ
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )کیٹل کالونی اینڈ ڈیری فارم ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی وزیر علی مہر نے کہا ہے کہ سکھر انتظامیہ بلخصوص بلدیہ سکھر فی الفور باڑے مالکان کو انکے قانونی حقوق فراہم کرکے ان میں پائی جانیوالی بے چینی دور کر کے کیٹل کالونی میں مقیم باڑے مالکان کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر کیٹل کالونی اینڈ ڈیری فارم ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری منتخب نمائندگان ، سکھر انتظامیہ اور بلدیہ سکھر پر عائد ہوگی ، ہم باڑے مالکان کے حقوق کیلئے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور نا ہی ہماری جدوجہد کم ہوگی ، باڑے مالکان اپنے حقوق کیلئے آپس میں متحد و منظم ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کیٹل کالونی اینڈ ڈیری فارم ایسوسی ایشن سکھر کے عہدوں سنیئر نائب صدر ، جوائنٹ سیکریٹری ، ورکنگ کمیٹی کے نومنتخب اراکین سنیئر نائب صدر حاجی حضور بخش ، جوائنٹ سیکریٹری محمد کاشف ، ورکنگ کمیٹی کے علی بخش ، رحمت اللہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، تقریب میں سرپرست اعلیٰ محمد حنیف ، نائب صدر دالوءخروس ، سیکریٹری عبدالرحیم مہر ، ترجمان شاہد علی عباسی ، خازان ، نصیر احمد مہر ، آفیس سیکریٹری محمد عارف ٹانوری سمیت ورکنک کمیٹی کے چیئرمین سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نومنتخب اراکین سنیئر نائب صدر حاجی حضور بخش ، جوائنٹ سیکریٹری محمد کاشف ، ورکنگ کمیٹی کے علی بخش ، رحمت اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود و باڑے مالکان کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرینگے ، تقریب حلف برداری سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دورانکیٹل کالونی اینڈ ڈیری فارم ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی وزیر علی مہر کا مزید کہنا تھا کہ سکھر کی واحد کیٹل کالونی جس میں تقریباً 205سے زائد باڑے قائم ہیں لیکن افسوس گذشتہ 18سالوں سے ابتک کسی بھی باڑے مالکان کو قانونی حقوق فراہم نہیں کئے گئے ہیں ، کیٹل کالونی کے ترقیاتی کام جن میں ڈرینج ، سڑکیں ، پانی ، لائٹ سمیت دیگر بلدیاتی و بنیادی سہولیات شامل ہیں ابتک مکمل نہیں ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 24کروڑ سے زائد رقم مختص ہے لیکن تین سے چار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرا کے باقی رقم کرپشن کی نذر کر دی گئی ہے جس کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ کیٹل کالونی سید ناصر حسین شاہ کے نام سے منسوب کی گئی لیکن پھر بھی کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں ہوا ، انہوں نے بتایا کہ مالکانہ حقوق نہ ملنے کی وجہ سے باڑے مالکان کے سروں پر تلوار لٹک رہی ہے اور تما م باڑے مالکان شدید مایوسی و بے چینی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے سندھ حکومت بلخصوص سکھر انتظامیہ ، بلدیہ سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر کیٹل کالونی میں مقیم باڑے مالکان کے جائز حقوق فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا ۔