سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و شھداء کربلا کے لئے اسٹیپ فاؤنڈیشن نے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی و اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا
سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و شھداء کربلا کے لئے اسٹیپ فاؤنڈیشن نے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی و اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اور اس میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا اس موقع پر چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء نے جو کربلا کے میدان میں دین اسلام کی سربلندی کے لئے قربانیاں دیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق و سچ کے علم پاک کو بلند کیا کربلا کے واقعے کے بعد دنیا میں دو کرداد سامنے ایک حسینی کردار اور دوسرا یزیدی کردار ہمیں حق وباطل کے درمیان فرق کو سمجھنا ہے دکھی انسانیت کے لئے بہترین کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اسٹیپ فاؤنڈیشن دکھی انسانیت خصوصاً خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کے لئے بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھی سرگرم عمل ہے