November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کا راولپنڈی ریجن آمد پر شاندار استقبال

Screenshot_2025-08-18_143700

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کا راولپنڈی ریجن آمد پر شاندار استقبال

راولپنڈی ( رپورٹ) آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی راولپنڈی ریجن آمد پر ملک اظہر، راجہ یاسر، میڈم آسیہ سمیت دیگر ورکرز نے پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے ان کی کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت قومی اسمبلی میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری سمیت متعدد ایم این ایز نے یوٹیلٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش، ادارے میں کام کرنے والے ہزاروں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی بلاجواز برطرفیوں اور کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کیا ،ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقیوم برڑو نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و پیداوار کی قائمہ کمیٹی کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی یوٹیلٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور 20 اگست کے اجلاس کے ایجنڈے میں اس اہم مسئلے کو شامل کر لیا گیا ہے ،انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے اور اس “ظالمانہ اقدام” کو فوری طور پر واپس لیا جائے ,تقریب کے اختتام پر عبدالقیوم برڑو، غوث بخش کھوسو اور دیگر رہنماؤں نے ملک اظہر، دیگر عہدیداران اور تمام ورکرز کا شاندار استقبال اور تعاون پر شکریہ ادا کیا.