سکھر۔رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سول ڈیفنس سکھر کے رضاکاروں نے رینجرز،پولیس،ریسکیو
سکھر۔رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سول ڈیفنس سکھر کے رضاکاروں نے رینجرز،پولیس،ریسکیو 1122,ایدھی اسکاؤٹ،سکھر بلڈ ڈونیٹگ سوسائٹی کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں اس موقع پر سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ ہم سب کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے وہ لوگ بڑے عظیم ہوتے ہیں جو صرف اور اللہ کی رضا کے لئے بغیر کسی ریاکاری کے خدمت خلق انجام دیتے ہیں حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر تا قیامت بلند رہے گا کربلا میں حق و سچ کا علم بلند ہوا شھداء کربلا نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے جس طرح اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اس کی مثال تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے
اس موقع پر ،وارڈن شھاب احمد،محمود احمد،حمزہ قریشی،محمد زین و دیگر موجود تھے