*ٹھٹھہ دعا نیوز* *بیورو چیف: عبدالقیوم شیخ، سندھ* *سوئی سدرن گیس کمپنی میں کرپشن عروج پر، غریب صارفین ذلیل و خوار*
*ٹھٹھہ دعا نیوز*
*بیورو چیف: عبدالقیوم شیخ، سندھ*
*سوئی سدرن گیس کمپنی میں کرپشن عروج پر، غریب صارفین ذلیل و خوار*
ٹھٹھہ: سوئی سدرن گیس کمپنی میں جاری بدعنوانی اور دوہرے معیار کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ غریب صارفین کو بغیر کسی نوٹیس و اطلاع کے بقایا جات کی آڑ میں میٹر لئے کر جاتے ہیں یا تالا لگا کر جب وہ صارفین قسط جمع کرواتا ہے تو باوجود اس کے اس شدید ذلت، رشوت اور سفارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کی لاکہوں روپے بقایا ہے ان کو تنگ نہیں کیا جاتا بلکہ ھزاروں روپے والی بقایاجات صارفین کو مختلف طریقوں سے رشوت کلئے تنگ کیا جاتا ہے۔
شکیل شیخ نامی ٹھٹھہ کے شہری کے مطابق اس کے کنکشن کا میٹر اور مکمل سیٹ بقایا جات کی مد میں کمپنی عملے نے اتار لیا، جب کہ بقایا صرف 36,000 روپے تھا۔ مالی مشکلات کے بعد شکیل نے بقایا بل کا 50 فیصد یعنی 15,000 روپے جمع کروا دیا اور باقاعدہ درخواست دفتر میں جمع کرائی، مگر آج 18 تاریخ تک وہ مسلسل چکر لگا لگا کر مایوس ہو چکا ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیے کمپنی کا رویہ نہایت سخت ہے، جبکہ بااثر افراد لاکھوں کی عدم ادائیگی کے باوجود سہولت سے مستفید ہوتے رہتے ہیں، نہ ان کے میٹر کاٹے جاتے ہیں، نہ کنکشن منقطع کیا جاتا ہے۔
عوامی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام، نیب، اور متعلقہ وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپٹ نظام کا نوٹس لیا جائے اور غریب عوام کو باعزت سہولیات فراہم کی جائیں۔ بصورت دیگر، عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔