November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز کی عطائیگی، امام سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے

IMG-20250817-WA0136

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز کی عطائیگی، امام سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ قومی صحافت کے سرمایہ افتخار جناب ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب کو صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اصف علی زرداری کی طرف سے بہترین خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری ،صدر ثمینہ طاہر بٹ، ممبر ایگزیکٹو سپریم کونسل ریحانہ عثمانی ،جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، مرکزی نائب صدور نمرہ ملک ، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، میاں محمد اصغر بھٹی ، نائب صدر جنوبی پنجاب امجد جاوید ،صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی ، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز وومن ونگ لاہور کی صدر محترمہ نبیلہ اکبر، صدر یوتھ ونگ ملک زاہد ، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر راجہ نور الہی عاطف ، نورپورتھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان ، سینیئر صحافیوں ایم نور دین ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک شوکت حیات ، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے صدر لاہور پریس کلب جناب ارشد انصاری کو تمغہ ءامتیاز ملنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء وطن عزیز کے نامور قلم کار سینیئر صحافی ایڈیٹر رانا خالد قمر نے بھی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کو تمغہ ءامتیاز کی عطائیگی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب ارشد انصاری کا یہ منفرد اعزاز درحقیقت پورے پاکستان کی صحافی برادری کی عزت افزائی ہے ۔جناب رانا خالد قمر کے مطابق لاہور پریس کلب کی تاریخ میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے جناب ارشد انصاری کے موجودہ دور میں ہوئے ہیں ۔ در حقیقت انہوں نے صحافی برادری کے لیے مثالی کام کروائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمغہ ء امتیاز اس بات کا اعتراف ہے کہ اپنی کمیونٹی کے لیے جدوجہد کرنے والا ہر شخص اس کا حقدار ہو سکتا ہے ۔