November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانوندان ملک امجد رضا گجر جو کہ ان دنوں اپنے نجی

IMG-20250817-WA0135

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانوندان ملک امجد رضا گجر جو کہ ان دنوں اپنے نجی دورہ ءیورپ پر ہیں ، ان کے اعزاز میں لندن میں راجہ محمد زبیر نے خصوصی طور پر ضیافت کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر تھل کی تعمیروترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔ سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے آبا و اجداد نے اپنے علاقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہےاور اب ہم بھی ان کے اس عظیم مشن پر کاربند ہیں۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر راجہ محمد زبیر نے ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر اور ان کی پوری فیملی کی سماجی فلاح و بہبود کے لیے عملی کاوشوں کی شاندار الفاظ میں پذیرائی کی ۔ واضح رہے کہ راجہ محمد زبیر ، بمبول تھل کی ہردلعزیز نامور سماجی شخصیت نمبردار راجہ محمد دین کے صاحبزادے ہیں جو ایک عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں۔