November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ/دیپالپور۔ مورخہ 16 اگست ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ ہیڈ سلیمانکی کا دورہ اور فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کی چیکنگ

IMG-20250817-WA0129

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ/دیپالپور۔ مورخہ 16 اگست

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ ہیڈ سلیمانکی کا دورہ اور فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کی چیکنگ

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید سمیت محکمہ انہار،ریسکیو 1122، محکمہ صحت، تعلیم، لائیو سٹاک بھی موجود تھے

محکمہ انہار کے افسران نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ اور سیلابی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی

دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ پر پانی کا اخراج 68 ہزار کیوسک ہے۔بریفنگ

ہیڈ سلیمانکی پانی کی آمد 60 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔ بریفگ

دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ بریفنگ

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی محکمہ ریسکیو کے حکام کو سیلاب سے متاثرہ دیہات سے لوگوں کے مکمل انخلا کے لیے تسلسل سے اقدامات کرنے کی ہدایات

فلڈ ریلیف کیمپس میں عوام الناس کو کھانے، پینے، فرسٹ ایڈ اور طبی سہولیات کے بہترین انتظامات کرنے کی بھی ہدایت

تمام متعلقہ محکموں کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے بہترین ربط و روابط کو فروغ دیتے ہوئے اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

سیلاب سے متاثرہ افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ملحقہ فلڈ ریلیف کیمپس مکمل طور پر آپریشنل رکھے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر

فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے موجود رہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید