November 17, 2026

ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری کا صوبائ سطح پر منفرد اعزاز خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

IMG-20250807-WA0272(3)

ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری کا صوبائ سطح پر منفرد اعزاز

خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری کا ایک اور اعزاز ، صوبائی سیکرٹری پنجاب طارق قریشی کی طرف سے فلیگ آف آنر کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری کو ایک پروقار تقریب کے دوران ،صوبائی سیکرٹری پنجاب طارق قریشی نے فلیگ آف آنر عطا کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری بھی اس موقع پر موجود تھے بھی۔ واضح رہے کہ ملک محمد خالد راہداری کی ضلع خوشاب میں سرکاری سکولز میں سکاوٹنگ کی فعالیت کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔ موصوف خود زمانہ طالب علمی ہی سے سکاؤٹنگ سے وابستہ چلے آرہے ہیں اور تاحال ان کا اس حوالے سے جوش و جذبہ روز افزوں جواں نظر آتا ہے ۔ بطور ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب وہ ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان سے بھرپور رابطے میں رہتے ہیں اور ا اداروں میں سکاؤٹنگ کو مزید فعال بنانے کے لیےگہری دلچسپی لے رہے ہیں جسے پورا ڈیپارٹمنٹ تحسین نظروں سے دیکھ رہا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک محمد خالد راہداری تحصیل نورپورتھل کے گاؤں راہداری تھل کے قابل فخر سپوت اور راہداری برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں جنہیں اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی ا صلاحیتیں عطا کی ہیں اور موصوف انہیں خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے لیے بھرپور اور قابل ذکر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ انتہائی ہردلعزیز، پروقار، ملنسار، بردبار، ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ سادگی اور عاجزی ان کی شخصیت کے خصوصی اوصاف حمیدہ ہیں ۔ موصوف نہ صرف بطور ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہے ہیں بلکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راہداری تھل کے سربراہ کے طور پر بھی ان کی تعلیمی خدمات قابل صد ستائش و لائق تحسین وآفرین ہیں۔ ملک محمد خالد راہداری قبل ازیں بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نورپور تھل بھی تعینات رہے ہیں اور انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اپنے زیر نگیں سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ اپنے انہی خصوڈی اوصاف کی وجہ سے وہ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں اور یکسر مقبول ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے لیے یہ بات نہایت حوصلہ افزاء ہے کہ ہمارے سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری کو اللہ تعالی ا نے اعلی ا انتظامی صلاحیتیں عطا کی ہیں خوشاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی مزید فعالیت کے لیے بھرپور سرپرستی کر رہے ہیں اور خصوصا” سکاؤٹنگ کے حوالے سے بھی انہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انشاءاللہ ضلع خوشاب تعلیمی میدان میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا ۔ ملک محمد خالد راہداری نے نونہالان وطن پر زور دیا کہ وہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سکاؤٹنگ کی طرف بھی خصوصی رغبت رکھیں کیونکہ اس سے بھی ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں بڑی مدد ملتی ہے ۔ خوشاب کے سرکاری سکولوں میں سکاؤٹنگ کو منظم بنانے کے لیے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری کی انہیں بھرپور سرپرستی اور معاونت حاصل ہے اسی طرح جملہ ضلعی آفیسرز تعلیم اور چاروں تحصیلوں خوشاب ،نورپور تھل، قائدآباد اور نوشہرہ کے ڈپٹی ڈی ای اوز بھی ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب کہ ساتھ اس حوالے سے بھرپور تعاون اور معاونت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع خوشاب میں طلباء کے اندر سکاؤٹنگ کی طرف رغبت بڑھ رہی ہے اور وہ اس کی افادیت سے نہ صرف آگاہ ہو رہے ہیں بلکہ مستفید بھی ہو رہے ہیں ۔ دوسری طرف اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب کے سرکاری اداروں میں سالہا سال سے جملہ آفیسرز تعلیم کی سرپرستی میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سکاؤٹنگ کو بھی مزید فعال بنایا جا رہا ہے اور خصوصا” ضلع خوشاب کے سرکاری تعلیمی ادارے ہر سال مری میں ہولے والے پورے پنجاب کے سکاؤٹنگ مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے اپنے ضلع کا نام روشن کر رہے ہیں جس پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری اور جملہ آفیسر تعلیم ضلع خوشاب مبارکباد اور زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی حسن کارکردگی کی وجہ سے ضلع خوشاب کو صوبائی لیول پر ممتاز مقام حاصل ہو چکا ہے ۔ یہاں کے تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کی وجہ سے اب ضلع خوشاب کا نام شعبہ ءتعلیم کے حوالے سے انٹرنیشنل لیول پر بھی متعارف ہو چکا ہے اور اس کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے ۔ بر سبیل تذکرہ واضح کرتا چلوں کہ گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپور تھل کے ہونہار طلباء نے بین الاقوامی مقابلوں میں اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا تھل کے طلباء نے صوبائی لیول پر نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے نہ صرف تحصیل نورپورتھل بلکہ ضلع خوشاب کا نام روشن کیا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ یہاں کے افیسرز تعلیم، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور جملہ تدریسی عملہ کو جاتا ہے ۔ اس حسن کارکردگی کی وجہ سے اللہ تعالی اکے فضل و کرم سے تحصیل نورپورتھل سمیت ضلع خوشاب میں طلباءمیں جذبہ ء مسابقت آئے روز بڑھ رہا ہے اور اساتذہ کرام اس حوالے سے نونہالان وطن کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ انشاءاللہ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع خوشاب کی قیادت میں تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیوں کا یہ سفر جاری و ساری رکھے گا ۔