میاں محمدنواز شریف سمیت چار وزراۓ اعظم کے ساتھ پریس سیکرٹری ،اے پی پی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے والے راۓ ریاض
میاں محمدنواز شریف سمیت چار وزراۓ اعظم کے ساتھ پریس سیکرٹری ،اے پی پی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے والے راۓ ریاض حسین کی تہلکہ خیزدھماکے دار”انکشافات” سے بھرپور کتاب” راۓ عامہ” سے اقتباس
کتاب ملنے کا پتہ
قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
03000515101
03094105484
qalamfoundation2@gmail.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصہ جاپان کے سابقہ پریس اتاشی رانا شریف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانا شریف نے ڈہلومیٹک ڈیوٹی فری خریداری کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے یوۓ ایک مقامی یاکوزہ (انڈر ورلڈ کا ڈان ) کے ساتھ مل کر ایک بلڈنگ کی خریداری میں کروڑوں کا فائدی اٹھایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگرسب سے بڑا مسئلہ روبیہ ،ثاقب کی فیسوں کا پیش آیا دونوں ابھی چھوٹی کلاسوں میں پڑھتے تھے ان کی فیس میری تنخواہ بھی زیادہ تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے والد صاحب محکمہ انہار میں اعلی عہدے ہر فائز تھے مگر گھر میں احتیاط کا یہ عالم تھا کہ ہمیں سرکاری کاغز یا قلم استعمال کرنے کی اجازت نہ تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ہائی رائزنگ بلڈنگ کے پانچویں فلور پر ایک ڈیڑھ کمرہ کا فلیٹ تھا۔جس میں ڈربہ نما باتھ روم تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر 1990ء میں میری پوسٹنگ وزیرِاعظم نواز شریف کے پی آر او ٹو پی ایم (PRO to PM) ہوئی۔ 1993ء میں الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت بن گئی تھی، اس سے پہلے کچھ پریس اتاشی کی پوسٹنگ ہو چکی تھی میری بھی سلیکشن بطور پریس اتاشی ہوگئی سعید مہدی ان دنوں وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور نثار میمن کیئر ٹیکر سیٹ اپ میں وزیراطلاعات تھے مجھے ان دونوں کی مدد اور سرپرستی حاصل تھی میری تعیناتی جاپان میں ہوگئی ۔ مگر جب ٹوکیو پہنچے تو وہاں کے حالات دیکھ کر بہت پریشانی ہوئی میری وہاں تعیناتی سے پہلے فورتھ کامن کے غلام حضور باجوہ پریس اتاشی تھے۔ باجوہ صاحب سادہ آدمی تھے، مگر ان کی رہائش دیکھ کر میں دنگ رہ گیا تھے لیکن پریشانی کی کیفیت میں رہتے تھے۔ وہ ایک ہائی رائزنگ بلڈنگ کے پانچویں فلور پر ایک ڈیڑھ کمرہ کا فلیٹ تھا۔جس میں ڈربہ نما باتھ روم تھا ہم آئی ایٹ کا بنگلہ نما گھر چھوڑ کر گۓ تھے جہاں ایک کک ایک ڈرائیور اور دوگاڑیوں کی سہولت حاصل تھی مگر باجوہ صاحب نے فلیٹ اور رہن سہن کو دیکھ کر بہت شاک گزارا تھا۔ ان کے ساتھ ہی ایک اور عجیب صورتِ حال سے واسطہ پڑا۔ جیسے ہی لوگ وہاں رہنے والے پاکستانیوں سے ملاقات ہوئی تو ایک عجیب سی پراسرار صورتِ حال نظر آئی، جس میں زیادہ تر لوگ پاکستانی نہ تھے اور بتایا جاتا کہ یہ نۓ پریس اتاشی ہیں، تو اُن کے چہرے پر ایک عجیب سی حیرت، اجنبی اور پراسرار حالات کی جھلک محسوس ہوتی۔ دوسرےآدمی کے ساتھ وہ عجیب و غریب اشارے، کنایوں میں کوئی بات کرتے میں
اس صورتِ حال سے بہت پریشان ہوا۔ باجوہ صاحب سے پوچھا کہ یار کیا ماجرا ہے؟ بالآخر بڑی تگ و دو کے بعد باجوا صاحب نے بتایا کہ اُن سے پہلے کے سیکنڈ کامن کے پریس اتاشی رانا شریف نے ایک عجیب کم کیاتھا جس کی وجہ سے ٹوکیو میں پریس اتاشی کی پوسٹ بہت بدنام ہوگئی ہے رانا شریف نے ڈہلومیٹک ڈیوٹی فری خریداری کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے یوۓ ایک مقامی یاکوزہ (انڈر ورلڈ کا ڈان ) کے ساتھ مل کر ایک بلڈنگ کی خریداری میں کروڑوں کا ٹیکس بچایا بدلے میں بھاری رقم حاصل کی مگر جلد ہی یہ معاملہ پکڑا گیا اور اس کا چرچا جاپانی ٹی وی اور پریس میں عام ہوا مگر diplomatic Imunity کی وجہ سے رانا شریف کے خلاف کوئی ایکشن نہ ہوسکا اس عجیب و غریب حرکت کا سن کر میں تو ہکا بکا رہ گیا مگر الحمداللہ ہمیں تو والد صاحب کی تربیت تھی ہمارے والد صاحب محکمہ انہار میں اعلی عہدے ہر فائز تھے مگر گھر میں احتیاط کا یہ عالم تھا کہ ہمیں سرکاری کاغز یا قلم استعمال کرنے کی اجازت نہ تھی رانا شریف کا قصہ سن کرمیں مزید محتاط ہوگیا مگر اپنے ہاؤس رینٹ کی سیلنگ کے اندر میں نے چند دنوں میں تین بیڈروم کا اٹیچ باتھ والا عالیشان مکان لے لیا، گاڑی بھی خرید لی۔ مگرسب سے بڑا مسئلہ روبیہ ،ثاقب کی فیسوں کا پیش آیا دونوں ابھی چھوٹی کلاسوں میں پڑھتے تھے ان کی فیس میری تنخواہ بھی زیادہ تھی۔ میں نے اپنی ساری زندگی کی پبلک ریلیشننگ کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوۓ اپنے دوستوں، سینئرز اور سیاسی تعلقات کو کھٹکھٹایا اور ایک سال کے اندر ٹوکیو سے کولمبو ٹرانسفر کروا لیا اس دوران میرے بیچ میٹ اور عزیز دوست چوہدری رشید احمد پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق انفارمیشن گروپ کے افسر فرحت اللہ بابر اور ہمیشہ کی طرح مہربان سید انور محمود نے بہت مدد کی اور سری لنکا کی پریس اتاشی کا خالی پوسٹ پرمیرا تبادلہ ہوگیا
******************