November 17, 2026

*وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس*

Screenshot_2025-08-15_082106

*وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس*

– صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ

– وزیرِاعلی مریم نواز شریف کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔

– اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ، دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا جائزہ

– وزیرِاعلی مریم نواز شریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026کی ڈیڈ لائن دے دی۔

– وزیرِاعلی مریم نواز شریف کا لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور

– وزیرِاعلی مریم نواز شریف کا بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت ناہونے پر اظہارِ نا پسندیدگی

– وزیرِاعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122 منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

– لاہور ڈویژن میں 51، راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 37، ملتان میں بیوٹیفکیشن کے 75 منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

– سرگودھا 45، گوجرانوالہ 64، ڈی جی خان 51، بہاولپور 61، گجرات 53 اور ساہیوال میں 49 منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

– وزیرِاعلی کا بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

– پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، مریم نواز شریف

– واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے مریم نواز شریف

– ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو مدِنظر رکھنا بے حد ضروری ہے، مریم نواز شریف