بہاولنگر میں پولیس گردی،
بہاولنگر میں پولیس گردی،
ایس ایچ او بی ڈویژن کاشف کا بھاری نفری سمیت انجمن تاجران کے صدر شیخ فضل الہی کے گھر پر دھاوا،چادر و چار دیواری کا تقدس پامال اہل خانہ سے بدتمیزی،اعلی افسران نوٹس لیں،شیخ فضل الہی کی پریس کانفرنس
بہاولنگر13 اگست کو ہونے والے میوزیکل نائٹ معاملے نے کی آڑ میں پولیس گردی شہر کا ماحول خراب کردےگی۔ انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ فضل الہی نے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کاشف نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ان کے گھر پر چھاپہ مارا، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور اہل خانہ سے بدتمیزی کی۔پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ فضل الہی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس میں موجود چند کالی بھیڑیں نہ صرف شہریوں کو ہراساں کر رہی ہیں بلکہ فورس کا مورال بھی تباہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ بی ڈویژن کے نااہل اور کرپٹ ایس ایچ اوز کی وجہ سے علاقے میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او کاشف 13 اگست میوزیکل نائٹ پروگرام میں بدنظمی کروانے میں براہِ راست ملوث ہے، جس نے وہاں تاجران کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے میرے گھر پر ریڈ کیا گیا اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔شیخ فضل الہی نے کہا کہ کیا میں کوئی دہشتگرد ہوں؟ ہم تاجر ہیں، امن کمیٹی کے ممبر ہیں اور پرامن لوگ ہیں، لیکن ہمیں پرتشدد اقدامات پر اُکسایا جا رہا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارروائیاں تاجروں کو دبانے اور ان کے احتجاج کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور ایس ایچ او بی ڈویژن کاشف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔