November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کا ایم پی اے ملک

IMG-20250816-WA0217

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کا ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان اور ملک شعیب اعوان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کیمپس کا تفصیلی دورہ۔ اس مو قع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس اور خوشاب کیمپس کی مرجنگ سے پہلے اور بعد کی سالانہ کارگردگی کے متعلق بتایا۔ اس موقع پر آٹارنی جنرل آف پاکستان سے ٹراما سنٹر کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواست کی گئ۔ڈائلاسئسسز سنٹر کی چھت کی تبدیلی و مرمت اور ہسپتال کے بجٹ کو پہلے سے بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
آٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے تمام مسائل کے حل اور بتائی گئی تجاویز کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائ.
اس موقع پر مائن اونر ایڈووکیٹ چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو، ایڈووکیٹ ملک رضوان بھاء اعوان، ملک بلال بھاء اعوان ، ملک عمر بھاء اعوان ، ملک احتشام بھاء اعوان، ملک اسد اللہ اعوان اور مسلم لیگ رہنماوں سمیت سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات ، مریضاں ویلفئیر سوسائٹی کے عہدیدران، ڈی ایم ایس ڈاکٹر کامران اعجاز اور کنسلٹنٹ حضرات ، این ایم ایس آفیسرز اور دیگرز ملازمین بھی موجود تھے۔