چن تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز چن تھل کے ہونہار طالب علم ہنزلہ گل کا ایک اور اعزاز ، جشن آزادی کے حوالے سے ادبی مقابلہ
چن تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز چن تھل کے ہونہار طالب علم ہنزلہ گل کا ایک اور اعزاز ، جشن آزادی کے حوالے سے ادبی مقابلہ جات میں ڈسٹرکٹ لیول پر پہلی پوزیشن ، عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیطرف سےضلع لیول پر ہونے والے جشن آزادی ادبی پروگرام میں گورنمنٹ ہائی سکول چن کےہونہار طالبعلم ہنزلہ گل نے اردوتقریر میں اول پوزشن حاصل کی اور اپنے ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔ دریں اثناء ہیڈ ماسٹر ادارہہذا حافظ شیخ محمد عبدالروف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ادارہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں روز افزوں ترقی کر رہا ہے کی ڈسٹرکٹ لیول پر پہلی پوزیشن پوری ٹیم کی محنت شاقہ کا منہ بلتا ثبوت ہے ۔