November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرگودھا،نامور شاعر و ادیب، محقق و نقاد، دو صد کتب کے عظیم تخلیق کار، شاہین ِ اقبال، ماہر ِ اقبال، ماہر ِ تعلیم، معروف سماجی راہنما، علم و ادب کے

IMG-20250816-WA0191

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرگودھا،نامور شاعر و ادیب، محقق و نقاد، دو صد کتب کے عظیم تخلیق کار، شاہین ِ اقبال، ماہر ِ اقبال، ماہر ِ تعلیم، معروف سماجی راہنما، علم و ادب کے شہسوار ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ؔکے اعزاز میں تخلیق کار پبلی کیشنز نیٹ ورک کے زیر ِ اہتمام ایک خوبصورت شام پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔تلاوت کلام پاک اور منظوم ترجمہ تنویر پھولؔ (امریکہ) اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت مختارؔ تلہری ثقلینی بریلی (انڈیا) نے حاصل کی۔ تخلیق کار کے دیوان ِ خاص پروگرام نمبر 134 میں دنیائے علم و ادب کے درخشندہ ستاروں نے آن لائن دنیا بھر سے شامل پروگرام ہو کر صاحب ِ دیوان ِ خاص کے لئے اپنے پرخلوص جذبوں کا خوبصورت اظہار کیا اور ڈاکٹر صاحب کی ہمہ جہت خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے فن اور شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عہد ِ حاضر کا عظیم تخلیق کار قرار دیا۔
میزبان و نظامت کار ارحم ؔروحان نے تمام شرکائے تقریب ِ پذیرائی کے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تخلیق کار انٹر نیشنل کی طرف سے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسمؔ کے لئے ان کی بہترین علمی و ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لئے تخلیق کار انٹر نیشنل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شیئر کیا۔ اظہار ِ خیال کے لئے پاکستان سے ڈاکٹر شبیر احمد قادری، ڈاکٹر محمد نواز کنولؔ، روبینہؔ شاہین، آمینہ یونس، گل صنوبر غزلؔ، ڈاکٹر فاطمہ گلؔ، وفاؔ آذر محمد ارشد راہی، کینیڈا سے صالحؔ اچھا، کویت سے فیاضؔ وردگ، امریکہ سے تنویر پھولؔ، منور ؔجہاں، ملائشیا سے قدسیہ قدسیؔ،اسٹریلیا سے ڈالر شاہدہ شاہین سردار، انڈیا سے حلیم ؔصابر،مختار ؔتلہری،ڈاکٹر احسان تابشؔ، زبیر حسن شبیرؔ، ڈاکٹر مقبول منظرؔ، نادرہ نازؔ، اور فوزیہ اختر ردا ؔنے شرکت کی۔
آخر میں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ؔنے تمام تبصرہ نگاروں اور اظہار ِ خیال کرنے والوں سمیت تخلیق کار کا شکریہ ادا کیا اور علم و ادب کے فروغ کے لئے عالمی سطح پر معیاری کاوشوں کو سراہا۔ اور میزبان ارحمؔ روحان نے شرکاء کے کامیاب پروگرام میں ممد و معاون ہونے پر ممنونیت بجا لاتے ہوئے آئندہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام اختتام کیا۔