November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کا نیشنل لیول پر ایک منفرد اعزاز، صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے اٹارنی جنرل آف پاکستان

Screenshot_2025-08-15_082106

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کا نیشنل لیول پر ایک منفرد اعزاز، صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کو بہترین قومی خدمات پر اعلی ا سول اعزاز کی عطائیگی، عوامی ، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ چودہ اگست یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ سول و عسکری قیادت کی شاندار اور پروقار تقریب میں، صدرِ مملکتِ اسلامی جمہوریہ ء پاکستان نے خوشاب کے قابل فخر سپوت ملک منصور عثمان اعوان (اٹارنی جنرل آف پاکستان) کو وطنِ عزیز کی خدمت میں اُن کی غیر معمولی، مخلصانہ اور قابلِ فخر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز نہ صرف ملک منصور عثمان اعوان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے بلکہ وادی سون اور ضلع خوشاب کے لیے بھی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ دریں اثناء ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور اور ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے جناب ملک منصور عثمان اعوان کو سول اعزاز کی عطائیگی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اسے پورے ضلع خوشاب کے لیے قومی سطح پر ایک منفرد اعزاز قرار دیا ہے اور انہوں نے ان کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔