خانیوال (راجہ نورالہی عاطف سے)14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے صنعت زار خانیوال میں ایک شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان ڈویژن میڈم ام فروا
خانیوال (راجہ نورالہی عاطف سے)14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے صنعت زار خانیوال میں ایک شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان ڈویژن میڈم ام فروا ہمدانی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ان کی آمد پر نمائش کی جملہ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈم ام فروا ہمدانی نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ اس ایونٹ کے ذریعے ہنر مند کارکنوں کی کاریگری کی خوب نمائش کی گئی ہے اور اور اس حوالے سے ان سب کی محنت قابل صد ستائش ہے ۔ اس خوبصورت نمائش میں خواتین اور بچوں کی بہترین شرکت دیکھنے میں آئی ، جس تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ ایسی نمائشوں کے انعقاد سےمقامی کاریگروں کی حوصلہ افزائ ہوتی ہے اور ان کے ہنر کو فروغ ملتا ہے ۔ مزید برآں ان ایونٹس کے ذریعےروایتی دستکاری کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔