قصور تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کا سیلاب ایک نوجوان کی جان لے گیا اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ کیا تلوار پوسٹ سے آگے ضلع قصور کی حدود ختم ہو جاتی ہے ؟
قصور
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کا سیلاب ایک نوجوان کی جان لے گیا اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ کیا تلوار پوسٹ سے آگے ضلع قصور کی حدود ختم ہو جاتی ہے ؟
ضلعی انتظامیہ کی تمام تر توجہ اس وقت فوٹو شوٹ پر ہے اسی لئے صرف تلوار پوسٹ پر چند برائے نام فلڈ رلیف کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ سیلاب سے اصل متاثرہ علاقے تو آگے ہیں نیز تلوار پوسٹ سے آگے تمام دیہاتوں کے موبائل سگنل ٹاور ہونے کے باوجود مستقل طور پر بند ہیں
اگر موبائل سروس موجود ہوتی اور ریسکیو کیمپ بھی تلوار پوسٹ کی بجائے اصل سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف مقامات پر بنائے گئے ہوتے تو شاید یہ جان بچ سکتی تھی
نگر ایمن پورہ، جس جگہ یہ نوجوان سیلاب کے پانی میں ڈوبا وہ تلوار پوسٹ سے 15 کلومیٹر آگے ہے
سیلاب آنے کی صورت میں سب سے پہلے بھیکی ونڈ، مستیکی، کلنجر، نگر ایمن پورہ، دھوپ سڑی، چندہ سنگھ والا، بستی ابراہیم اور دیگر دیہات متاثر ہوتے ہیں لیکن انتظامیہ کیلئے چونکہ فوٹو شوٹ کے لئے تلوار پوسٹ ہی قریب ترین جگہ ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ اس سے آگے جانا گوارا نہیں کرتی