جنڈانوالا(راجہ نورالہی عاطف سے) جنڈانوالا کے نامور سئنیر صحافی سلیم اللہ خان کی جنڈانواالہ سپر لیگ کے سیزن 1 کے فائینل میچ میں چیف گیسٹ
جنڈانوالا(راجہ نورالہی عاطف سے) جنڈانوالا کے نامور سئنیر صحافی سلیم اللہ خان کی جنڈانواالہ سپر لیگ کے سیزن 1 کے فائینل میچ میں چیف گیسٹ عبدالجبار خان بلوچ چیف ایگزیکٹو الکرم سٹی اینڈ ایمان ڈویلپرز ۔علی بن فاروق پرنسپل دی لیڈز کالج جنڈانواالہ ۔رانا وسیم اسلم اور ملک جمیل قمر کے ہمراہ خصوصی شرکت ۔ سلیم اللہ خان نے میڈیا کو سے بتایا کہ کافی عرصہ کے بعد جنڈانوالہ میں کرکٹ کے میدان میں رونق لوٹی اور شائقین نے اچھی کرکٹ انجوائے کی جس کا تمام تر کریڈٹ معروف سپورٹس مین ایونٹ مینیجر ماجد اقبال خان خنان خیل اور اونر نفیس شاپنگ اینڈ سپورٹس سنٹر ملک عبداللہ اعوان کو جاتا ہے ۔ مزید برآں اس ایونٹ کو سپانسر کرنے والی شخصیات بھی قابل تحسین ہیں۔ آج کےدور میں جب نوجوان نسل مختلف اخلاقی برائیوں میں تیزی سے مبتلا ہورہی ہے وہیں جنڈانواالہ سپر لیگ کی صورت میں نوجوان نسل کوصحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے احیاءاور اپنے ٹیلنٹ کو آگے لے جانے کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم مل گیا ہے ۔ سینیئر صحافی سلیم اللہ خان نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے ۔