اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ( ) یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ ( ) یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، سپرٹنڈنٹ جیل جہانگیر ڈوگر نے بطور مھمان خصوصی طور پر شرکت کی، جیل آمد پر ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار کا جیل سپرنٹنڈنٹ جیل جھانگیر ڈوگر کی جانب سے جیل عملہ نے انہیں پُرجوش گارڈ آف آنر پیش کیا اور گلدستے پیش کیے، اس موقع پر تقریب کے شرکا نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا، ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قربانی، یکجہتی اور وطن کی خدمت کے عزم کی یاد دلاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں اپنی اپنی جگہ پوری محنت اور دیانت داری سے کردار ادا کرنا ہوگا۔