November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس کے انعقاد،

IMG-20250816-WA0035

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس کے انعقاد، اجلاس میں ریسکیو 1122، ہیلتھ، ایجوکیشن، لائیوسٹاک، ایریگیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، محکمہ ایریگیشن اور ریسکیو کے افسران نے بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا اخراج 64500 کیوسک ہے اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار کیوسک ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے دریائی علاقوں سے ملحقہ دیہات میں لوگوں کے انخلا کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے نچلے درجے کے سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے دیہات سے متصل علاقوں میں فوری طور پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کے احکامات بھی دیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ دریائی علاقوں کے دیہات میں عوامی جان و مال کی تحفظ کے لیے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کے لیے اعلانات کرائے جائیں، گاؤں دیہات لیول کی کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں انچارجز سٹاف کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کیے جائیں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل کریں۔