November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا فتح پور

IMG-20250816-WA0033

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا فتح پور میں چہلم حضرت امام حسین کے جلوس میں انتظامات کا جائزہ، انہوں نے اے کیٹگری کے چہلم کے جلوس میں عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے لگائے گئے ریسکیو کیمپس میں سٹاف کی حاضری چیک کی، اس کے علاوہ روٹ پر تسلسل سے پانی کے چھڑکاؤ کے لیے بھی احکامات جاری کیے اور جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جلوس اور مجالس کے اختتام تک انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔