شاہ محمود قریشی کے دادا اور لیاقت علی خان نوشیروانی کے دادا کا کردار ایک جیسا، لیکن شاہ محمود پر لعن طعن اور لیاقت علی خان عظیم رہنما یہ تضاد کیوں؟؟؟
شاہ محمود قریشی کے دادا اور لیاقت علی خان نوشیروانی کے دادا کا کردار ایک جیسا، لیکن شاہ محمود پر لعن طعن اور لیاقت علی خان عظیم رہنما یہ تضاد کیوں؟؟؟
یہ حقیقت تو سب جانتے ہیں کہ ملتان کے جاگیردار شاہ محمود قریشی کے دادا جن کا نام بھی شاہ محمود قریشی ہی تھا نے 1857 کی جنگ آزادی میں انگریز کی مدد کی اور 250 سے 350 کے قریب مجاہدین آزادی کو انگریزی افواج کے ساتھ مل کر قتل کیا، جس کے عوض انگریز نے ان کو ملتان میں جاگیروں سے نوازا اور اکثر اوقات اسی بنا پر شام محمود قریشی کو لعن طعن بھی کیا جاتا ہے۔۔
لیکن اس بات سے کم لوگ ہی واقف ہونگے کہ کرنال کے جاگیردار اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے دادا نواب احمد علی خان کا کردار بھی شام محمود قریشی سے کچھ کم نہ تھا۔
نواب احمد علی خان جن کا تعلق نوشیروانی قبیلے سے تھا، یہ قبیلہ پٹھان اور بلوچ دونوں میں پایا جاتا ہے، اور ان کا نسلی تعلق ایران کے مشہور بادشاہ نوشیروان سے ہے، جس کا لقب عادل مشہور تھا، جس سے منسوب ہو کر یہ نوشیروانی کہلاتے ہیں۔
خسرو پریز نوشیروان عادل کا پوتا تھا، جس نے نبی کریم ﷺ کا نامہ مبارک چاک کیا تھا، جس کے بعد نبی کریمﷺ نے خسرو پرویز کی حکومت کے ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی کی تھی، جو حرب بحرف پوری ہوئی۔
نوشیروانی قبائل ابتدا میں فارسی بولا کرتے تھے، یہ ایران سے ہجرت کرکے بلوچستان اور افغان علاقوں میں بسے، ان میں سے کچھ لوگ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھی آباد ہوئے۔۔۔۔
1857 کی جنگ آزادی اور نواب احمد کا شرمناک کردار
1857 کی جنگ آزادی کا آغاز ہریانہ کے رانگھڑ راجپوتوں نے کیا تھا، اور ابتدا میں یہ اس قدر کامیاب رہے تھے، کہ ان رانگھڑوں نے انگریز افسران کو بیل گاڑیوں میں بیلوں کی جگہ جوت دیا تھا اور پھر ان کو ہل چلانے پر مجبور کیا تھا۔
بیل کی جگہ انگریز جوتنے کہ وجہ یہ تھی کہ انگریز نے لگان مانگا تھا، اور رانگھڑوں نے یہ پیغام دیا تھا کہ اگر لگان چاہیے تو پھر کھیت جوتو، یعنی دانا اس کا ہوگا جو اگائے گا۔۔
لیکن جلد ہی رانگھڑوں کی یہ بغاوت ناکام ہوگئی، اور اس کو ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار نواب احمد نے ادا کیا، نواب احمد نے نہ صرف رانگھڑ مجاہدین کی مخبریاں کیں، بلکہ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرکے انگریز کی مدد کے لیے مقامی فورس بھی تیار کی۔
اس جنگ میں سینکڑوں رانگھڑ شہید ہوئے، ان کو گھروں اور جائیدادوں سے بے دخل کیا گیا، اس جنگ کے مشہور واقعات روہتک اور حصار میں پیش آئے اور بہت سے رانگھڑ جو اس جنگ میں سرگرم تھے، پھر ہجرت پر مجبور ہوئے، ہمارے اجداد نے بھی جو اس جنگ میں سرگرم تھے، حصار سے روہتک ہجرت کی۔
جنگ آزادی کے خاتمے کے بعد انگریز نے نواب احمد کو جاگیروں سے نوازا، اور مجاہد رانگھڑوں کی جائیدادیں چھین کر اور دیگر قومیتوں کی جو اس جنگ میں سرگرم رہیں، جائیدادیں چھین کر نواب احمد کو دیں۔
اس طرح نواب احمد کو کرنال اور اترپردیش میں تقریبا 300 گائوں بھی انگریز نے بطور جاگیر عطا کیے، جو کہ درحقیقت رانگھڑ راجپوتوں کے گائوں تھے، لیکن انگریز کے کتے نہلانے کے عوض نواب احمد کو عطا کیے گئے۔
نواب احمد کی اس میراث کو ان کے بیٹے نواب رستم نے بھی بڑی مستعدی سے آگے بڑھایا اور اپنے والد سے بڑھ کر انگریز کی چاکری کی جس کے عوض انگریز نے نواب رستم کو “رکن الدولہ”، “شمشیر جنگ” اور “نواب بہادر” جیسے القابات سے نوازا۔
اب معاملہ یہ ہے کہ لیاقت علی خان کو بنیاد بنا کر کچھ عناصر رانگھڑوں کی تاریخ کو مسخ کرنا چاہتے ہیں، وہ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی لیاقت علی خان کے اجداد پر بات نہ کرے، کہ جن کے ہاتھ رانگھڑ راجپوتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔۔۔
کیا یہ ممکن ہے کہ حضرت عکرمہ ؓ کے اسلام قبول کرنے اور اسلام کی خدمت کرنے کے عوض ان کے والد ابوجہل کی تعظیم کرنا ضروری قرار دے دیا جائے، بیشک حضرت عکرمہ ؓ ایک جلیل القدر صحابی تھے، لیکن اس کے باجود مسلمان ان کے والد ابوجہل پر لعنتیں بھیجنا نہیں بھولتے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ رانگھڑ راجپوتوں کا قتل عام کرنے والے اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرکے اپنے محلات کو تعمیر کرنے والے نواب احمد اور نواب رستم کے کارناموں پر صرف اس لیے خاموشی اختیار کی جائے کہ وہ لیاقت علی خان کے والد اور دادا ہیں؟؟؟
ایسا ممکن نہیں ہے، اور ایسا اس وقت تو بالکل بھی ممکن نہیں ہے کہ جب کوئی لیاقت علی خان سے محبت کا دعویدار نام نہاد دانشور یا مطالعہ پاکستان کا اسیر تاریخ دان اٹھ کر ہمارے بزرگوں کی کردار کشی کرنے اور لیاقت علی خان کو مہان ثابت کرنے کی کوشش کرے تو پھر ہم آئینہ تو ضرور دکھائیں گے۔۔۔۔
لیاقت علی خان کی قربانی کتنی حقیقت کتنا افسانہ
لگے ہاتھوں لیاقت علی خان کی قربانی کا حال بھی سن لیجیے، جس وقت ہندوستان کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تو اسوقت کانگریس یہ واضح اعلان کرچکی تھی، کہ ہندوستان کے آزاد ہونے کے بعد سب کی جاگیریں ختم کرکے کسانوں میں تقسیم کر دی جائیں گی اور اپنے اس نعرے پر کانگریس نے عمل کرکے بھی دکھایا اور بھارت میں 1955 کے بعد کوئی جاگیر باقی نہیں بچی اور نہ کوئی جاگیردار باقی رہا۔۔۔
لیکن جو مسلمان جاگیردار تھے وہ کانگریس کے اس اعلان سے خوفزدہ ہو کر مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور اپنی جاگیریں بچانے کے لیے 1947 میں لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرایا۔۔
میں نے اس دور کے جتنے بھی رانگھڑ بزرگوں سے گفتگو کی ہے، جو اس وقت جوان تھے، سب نے ہی لیاقت علی خان کو غدار اور بکائو قرار دیا، آج بھی اگر کوئی ایسا بزرگ موجود ہے تو اس سے گفتگو کرکے دیکھ لیں، اگر کسی مصلحت کا شکار نہ ہوا تو لازمی طور پر وہ یہ بات کہے گا کہ لیاقت علی خان نے ہم اجڑوادیئے۔۔۔۔
رانگھڑ بزرگ ایسا اس لیے بھی کہتے ہیں کیوں کہ قیام پاکستان سے قبل تک ہریانہ میں رانگھڑوں کی اجارہ داری اور حکمرانی تھی، ان کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی، اور وہ وہاں بڑے ٹھاٹ سے رہتے تھے، جبکہ پاکستان آنے کے بعد ان کو ابتدائی دور میں بڑی رسوائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
یہاں یہ سوال بھی اہم ہے کہ
کیا بھارت میں رہ جانے کے بعد لیاقتت علی خان کی جاگیر باقی رہتی؟؟؟
کیا لیاقت علی خان بھارت میں وزیراعظم بن پاتا؟؟؟؟
درحقیقت ہزاروں رانگھڑوں کی قتل کراکر اور لاکھوں کو اجڑوا کر لیاقت علی خان وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوا،،،،،،،،،
تو کل ملا کر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لیاقت علی خان جیسے جاگیرداروں نے پنجاب کی تقسیم اور ہجرت محض اس لیے کروائی تاکہ وہ پاکستان میں اپنی جاگیریں قائم کرسکیں، جو بھارت میں ان سے چھین لی جانی تھیں، اس مقصد کے لیے انھوں نے ہزاروں افراد کو قتل کروانا اور لاکھوں افراد کو ہجرت کرانا بھی قبول کرلیا۔۔۔
لیکن وائے ناکامی کے ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہی ہوسکے اور جو اپنی جاگیریں بچانے کے لیے پاکستان پہنچے تھے، وہ پاکستان میں جاگیریں حاصل کرنے میں نہ صرف ناکام رہے بلکہ مکافات عمل کا ایسا شکار ہوئے کہ ان کا نام و نشان ہی دنیا سے مٹ گیا، آج کوئی ان کے خاندان کے بارے میں جانتا بھی نہیں ہے، بیشک اللہ ظالم کو ایسے بے نشان اور نامراد کرتا ہے۔
اس تھوڑے لکھے کو زیادہ سمجھیں ورنہ اگر کوئی ہمارے بزرگوں پر بکواس کرے گا تو پھر ان کی دستاروں کی اک اک تار کو الگ کرنا ہمیں خوب آتا ہے، ہم وسیع تر قومی مفاد میں اگر چپ رہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے یا ہمیں لکھنا نہیں آتا، یا ہمارے اندر قوت للکار نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: اس مضمون کی تیاری میں “اینلز آف کرنال” (Annals of Karnal) سے بھی مدد لی گئی ہے جو کہ ایک تاریخی دستاویز ہے جو 1914 میں میجر سی ایچ بک (Major C.H. Buck) نے مرتب کی تھی۔ یہ کتاب کرنال ضلع کی تاریخ، سماجی ڈھانچے، جاگیرداری نظام، اور برطانوی دور میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر مبنی ہے۔ اس میں کرنال کے اہم خاندانوں، ان کی جاگیروں، اور برطانوی حکومت کے ساتھ ان کے تعلقات کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔
اس کے علاوہ گزیٹیئر آگ کرنال ڈسٹرکٹ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے، جو کہ پنجاب حکومت نے سرکاری طور پر تیار کراکر 1892 میں شائع کرایا تھا۔
لیپل گریفن کی کتاب پنجاب چیفس میں بھی اس حوالے سے معلومات درج ہیں۔