عمرکوٹ ( رپورٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) کنری میں جشن آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبہ کے تحت مناتے ہوئے چیئرمین ٹاون کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر کنری ڈی ایس پی کنری نے اللّٰہ والا چوک پر قومی پرچم لہرایا

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کنری میں بھی جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں مرکزی تقریب کا آغاز اللّٰہ والا چوک پر چیئرمین ٹاون کمیٹی حاجی شکیل احمد باجوہ اسسٹنٹ کمشنر محمد خان بھنگوار ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ کا چھیلو نے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اس کے بعد ریلی کی صورت میں شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ قاقی سلطان ہائیر سیکنڈری اسکول کنری میں جشنِ آزادی کی پروقار مرکزی تقریب میں شریک ہوئے ، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز، تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی سٹی چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ اور دیگر معززین نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔