November 1, 2026

میلسی (بیو رو چیف )بیکریوں پر مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات متعلقہ حکام کی نااہلی کا شکار، شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیل کے مطابق شہر میں ریلوے روڈ، قائد اعظم روڈ، کالونی روڈ، تھانہ بازار اورر دیگر مقامات پر قائم بیکریاں پر حکومتی احکامات کے مطابق کوئی

20240804_211635

میلسی (بیو رو چیف )بیکریوں پر مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات متعلقہ حکام کی نااہلی کا شکار، شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیل کے مطابق شہر میں ریلوے روڈ، قائد اعظم روڈ، کالونی روڈ، تھانہ بازار اورر دیگر مقامات پر قائم بیکریاں پر حکومتی احکامات کے مطابق کوئی اقدام بھی نظر نہیں آتا۔ انکے گودام اور باورچی خانہ میں گندگی اور تعفن عام پایا جاتا ہے ان بیکریوں میں زائد المعیاد اور چربی سے بنے گھی کو شر عام استعما ل کیا جاتا ہے۔ عملہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کا بھی پابند نہیں کیا جارہا۔ حکو مت پنجاب نے ٖفوڈز ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی جوکہ صرف کاغذی کاراوئی تک محدود ہیں اور انہوں نے بیکریوں کو حکومتی احکامات کا پابند کرنے کی بجائے وہاں احکاماتی لٹریچر آویزاں کروا کر اپنا کام مکمل کر لیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

You may have missed