میلسی سے خبر شامل کرتے ہیں بیورو چیف محمد عامر حسین قریشی ،،، *کوٹ مظفر تحصیل میلسی کی زرخیز سر زمین کا ایک اور قابل فخر اعزاز*
میلسی سے خبر شامل کرتے ہیں بیورو چیف محمد عامر حسین قریشی ،،،
*کوٹ مظفر تحصیل میلسی کی زرخیز سر زمین کا ایک اور قابل فخر اعزاز*
علاقہ کوٹ مظفر، تحصیل میلسی کے ایک ہونہار ہردلعزیز نوجوان *محمد ارسلان* نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت پٹرولنگ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تقرری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر خاندان، دوستوں اور علاقے کے افراد نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ارسلان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا ثمرہ ہے، بلکہ یہ کوٹ مظفر جیسی زرخیز سرزمین کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ ان کی تقرری سے نوجوان نسل کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا پیغام ملا ہے کہ ایمانداری، محنت اور عزم سے ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
خاندان اور دوستوں نے ان کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض میں ایمانداری اور دیانتداری سے کام لیتے ہوئے معاشرے کے لیے مثالی کردار ادا کریں۔
کوٹ مظفر اور میلسی کے عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد ارسلان اپنی نئی ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے نبھائیں گے اور پولیس فورس میں ایک مثالی افسر کے طور پر اپنی پہچان بنائیں گے۔