میلسی(بیو رو چیف )یوم آزادی پاکستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ارشاد احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے صاحبزادے نوجوان قانون دان میاں سلمان مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت
میلسی(بیو رو چیف )یوم آزادی پاکستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ارشاد احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے صاحبزادے نوجوان قانون دان میاں سلمان مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے جو ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں ماضی کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔میاں سلمان ارشاد نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور عدل کی فراہمی کسی بھی ملک کے استحکام کی بنیاد ہے اس لیے ہر شہری کو قانون کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ تعلیم محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ یہی وہ ہتھیار ہیں جن سے پاکستان دنیا میں اپنا مقام مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اگر ہم سب اپنی ذمے داریوں کو دیانتداری سے نبھائیں اور باہمی اتحاد کو فروغ دیں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو تا قیامت محفوظ رکھے۔