November 19, 2026

جیکب آباد (نامہ نگار) جے یو آئی کا شہر کے بیگاری پل تا بنگل دڑو روڈ کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Screenshot_2025-08-10_175157

جیکب آباد (نامہ نگار) جے یو آئی کا شہر کے بیگاری پل تا بنگل دڑو روڈ کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
شہر کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر تحریک چلائی جائے گی، مولانا سلیم اللہ بروہی
تفصیلات کے مطابق
جمعیت علمائے اسلام تحصیل گڑھی خیرو کی جانب سے شہر کے بیگاری پل بنگل دڑو تک سڑک کی تعمیر نہ ہونے اور نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہونے اور 20 روز سے پل کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جے یو آئی کارکنان نے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، تحصیل امیر مولانا عبدالوحید بروہی، اسد اللہ حیدری، مولانا کریم بخش بروہی، مولانا مجیب الرحمن بابر، میر شکیل رند، مولانا محکم الدین بروہی، مولانا حسین احمد جکھرانی و دیگر کی قیادت میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے بیگاری سے بنگل دڑو تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نا ہونے کے باعث شہریوں اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکیدار گزشتہ 6 ماہ سے لاپتہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گڑھی خیرو بائی پاس روڈ اور واٹر سپلائی اسکیم سمیت تمام سٹکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے ڈی سی جیکب آباد، کمشنر لاڑکانہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بیگاری سے بنگل دڑو تک مین روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔