November 19, 2026

یوم آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسر اتار کر صوتی آلودگی کا باعث بننے والے منچلوں کےخلاف کریک ڈاؤن ہوگا : ایس ایچ او تھانہ سٹی مجاہد حسین بلوچ کی موٹرسائیکل مکینک یونین کے وفد سے گفتگو .

IMG-20250811-WA0295

یوم آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسر اتار کر صوتی آلودگی کا باعث بننے والے منچلوں کےخلاف کریک ڈاؤن ہوگا : ایس ایچ او تھانہ سٹی مجاہد حسین بلوچ کی موٹرسائیکل مکینک یونین کے وفد سے گفتگو .

میلسی(محمدمختار سولگی) تھانہ سٹی میلسی مجاہدحسین خان بلوچ سے موٹرسائیکل یونین میلسی کے صدر شیخ محمد ارشد کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے موٹرسائیکل چوری وارداتوں میں مکینک حضرات کی ذمہ داریوں; موٹرسائیکل کی اصل حالت کی تبدیلی ، ون ویلنگ اور سائلنسر اتار کر صوتی آلودگی پیدا کرنے کے تدارک پر جامعہ گفتگو کی ۔ان کہناتھا کہ تمام مکینک حضرات موٹرسائیکل کی ازخود اصل حالت کو تبدیل کرنے سے گریز کریں۔ ایساکرنے والے مشکوک صارفین کی اطلاع پولیس کو دیں اور موٹرسائیکل چلانے والے صارفین کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے آگاہ کریں۔ یوم آزادی کےموقع پر ون ویلنگ اور سائلنسر اتار کر صوتی آلودگی کاباعث بننے والے منچلوں پر پولیس کریک ڈاؤن کرے گی۔ ان کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر صدر موٹرسائیکل مکینک یونین شیخ محمد ارشد شیخ شہباز مہرمختیار استادذاکر ممتاز احمد اللہ دتہ اللہ وسایا اعظم الیکٹریشن محمدعزیز محمدنعیم محمداشرف عبدالرحمن شیخ محمدنوید عقیل ارشد سمیت تمام مکینک حضرات نے شرکت کی.