November 19, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے اعزاز میں ایک

IMG-20261119-WA0134

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر،اے ڈی سی آر خُرم حمید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذریاب ساجد،ڈی ایس پی ذوالفقار احمد، ایس پی سعیداللہ خان روکھڑی ، ڈی ایس پی مہر جاوید اقبال ، حساس اداروں اورپنجاب پولیس کے افسران شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے الوداعی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع خوشاب میں تعیناتی کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہترین کام کیا جو قابل ستائش ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اس موقع پرڈاکٹر عمارہ شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خوشاب کے ساتھ ایک ایک ٹیم بن کر کام کیا اور اپنے فرائض سر انجام دیئے مُجھے آپ لوگوں پر فخر ہے۔ آپکا تعاون اور ساتھ ہمیشہ یاد رہے گا ۔ایس پی سعیداللہ خان روکھڑی نے بھی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی محکمانہ فرائض پر روشنی ڈالی ۔دوران تقریب ٹرانسفر ہونے والی ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔