November 19, 2026

قصور بابا بلھے شاہ ہسپتال میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت لینے والا ملازم گرفتار، دوسرا فرار

IMG-20261119-WA0135

قصور
بابا بلھے شاہ ہسپتال میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت لینے والا ملازم گرفتار، دوسرا فرار

قصور کے بابا بلھے شاہ ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں رشوت ستانی کے خلاف اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے ملازم عمار بن اکرم کو موقع سے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا مبینہ ساتھی ساجد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی جانب سے کام کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کی شکایت درج کروائی تھی، جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل انچارج سید فواد شیرازی اور علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کی

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزم ساجد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

سرکل انچارج سید فواد شیرازی کا کہنا تھا کہ قصور میں رشوت خوری کے خلاف کارروائیاں آخری رشوت خور کی گرفتاری تک جاری رہیں گی