November 19, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق غیر قانونی ایل پی جی ڈیکانٹنگ کے خلاف کارروائی – ہارون آباد میں مقدمہ درج

Screenshot_2025-08-10_175157

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق غیر قانونی ایل پی جی ڈیکانٹنگ کے خلاف کارروائی – ہارون آباد میں مقدمہ درج

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری مہم کے تحت، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، معزز زعیم نواز، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور، اور ذوالفقار احمد بھون، ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی زیرنگرانی ہارون آباد میں ارشد حمید سندھو اے ڈی عظمت مدنی زاہد حسین انجم نے غیر قانونی ایل پی جی ڈیکانٹنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انے پولیس اسٹیشن سٹی ہارون آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ڈیکانٹنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔