November 19, 2026

مورخہ 11 آگست 2025بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو کا رات گئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ اور بہتر پبلک سروس ڈلیوری کے احکامات، انہوں

IMG-20250811-WA0293

مورخہ 11 آگست 2025بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو کا رات گئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ اور بہتر پبلک سروس ڈلیوری کے احکامات، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مفت ادویات بارے استفسار کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو نے ٹراما سنٹر اور بچگانہ وارڈ میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور نان فنکشنل ائیر کنڈیشنرز کو فوری ٹھیک کروانے بارے بھی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال انتظامیہ موثر انداز میں مانیٹرنگ کرے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بناتے ہوئے کوالٹی میڈیکل سروسز کو یقینی بنایا جائے۔