بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ مورخہ 11 اگست 2025 دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی سرکاری دکانوں کے کرایہ کے نا دہندگان کے خلاف کاروائی، 8 دکانیں سیل، متعدد نوٹس جاری کرنے کے
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
مورخہ 11 اگست 2025
دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی سرکاری دکانوں کے کرایہ کے نا دہندگان کے خلاف کاروائی، 8 دکانیں سیل، متعدد نوٹس جاری کرنے کے باوجود سرکاری دکانوں کے کرایوں کی ادائیگی نہ کرنے والے 8 دکانداروں کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا ہے کہ سرکاری دکانوں کے کرایہ کے نادہندگان اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور کرایہ کی مد میں سرکاری واجبات کو ادا کریں، انہوں نے کہا کہ واجبات کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے دکانداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔