جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ سے پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس رابعہ حیدر نے خصوصی ملاقات کی
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)
اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ سے پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس رابعہ حیدر نے خصوصی ملاقات کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کومس رابعہ حیدر نے ضلع خوشاب میں جاری آغوش پروگرام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔جس میں بتایا گیا کہ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے پنجاب کے 13 اضلاع میں آغوش پروگرام کے تحت مرحلہ وار ہر حاملہ خاتون کو 23000 روپے تک دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے حاملہ خواتین اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے خاوند کا شناختی کارڈ اور صحیح موبائل نمبر کے ساتھ قریبی سرکاری ہسپتال میں جا کر رجسٹریشن کرواتی ہیں اور پھر ہر وزٹ کے مطابق ان کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ) کی جانب سے رقم دی جاتی ہے۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر کو اس پروگرام میں آنے والے چیلنجز کے بارے میں بھی بتایا گیا اور انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان تمام مسائل کو حل کریں گے اور جلد از جلد تمام بنیفشریز کی رقوم ہر صورت یقینی بنائیں گے۔